عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ

19  اپریل‬‮  2024

واشنگٹن میں  پاکستان کی معاشی ٹیم نے  عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے معاشی حکام سے غیررسمی مشاورت کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں اوردوست ممالک کے معاشی حکام سے  پاکستان کی معاشی ٹیم کی غیررسمی مشاورت   نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کی گئی۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ عالمی مالیاتی اداروں کے حکام  نے پاکستانی معاشی ٹیم کو طویل کے بجائے مختصرمدت کے پروگرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں  نے ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز اورہر قسم کے ریلیف کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ  عالمی مالیاتی اداروں  نے مالی خسارہ کم کرنے کیلئے حکومتی کمپنیوں کی تیز رفتارنجکاری کا مشورہ بھی دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved