ملک میں آئینی اور قانونی چیزوں کا فقدان، مہنگائی کے مسائل ہیں، عمر ایوب

19  اپریل‬‮  2024

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی اور قانونی چیزوں کا فقدان ہے، مہنگائی کے مسائل ہیں، یہ چیزیں اٹھانی چاہئیں۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں 2 نومنتخب اراکین نےحلف اٹھایا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے کہ آئین کی پاسداری کریں گے،  خلاف ورزی ہو رہی ہے، صدر کے خطاب پر بحث شروع کریں۔

عمر ایوب نے کہا کہ آپ نے تحریک پیش کرنی ہے کہ صدر کے خطاب پر بحث کرنی ہے، اپوزیشن لیڈر تحریک پر بحث کرے گا، اراکین اس پر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل نارووال میں سرکاری گاڑی کی ٹکر سے نوجوان شہید ہوا کوئی پرسان حال نہیں، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان نے شور شرابا بھی کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved