دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

19  اپریل‬‮  2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی سے ہم بڑے جانی نقصان سے بچ گئے۔

وزیراعظم نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب آج ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے جبکہ پولیس نے فائرنگ کر کے دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved