اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

19  اپریل‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس نے کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر کیا۔

100 انڈیکس 619 پوائنٹس اضافے سے 70909 پر بند ہوا، کاروباری دن میں  انڈیکس 782 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 70968 رہی۔

بازار میں آج ساڑھے 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت سوا 23 ارب روپے رہی۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے بڑھ کر 9833 ارب روپے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved