خیبرپختونخوا حکومت بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات کرنے پر تیار

20  اپریل‬‮  2024

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے بجلی چوری کے معاملات پر بات چیت  کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے اور بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانےکیلئے کے پی حکومت پرالزم لگانا غیرمناسب ہے، بجلی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے لیکن لگتا ہے کہ اویس لغاری کو اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہی نہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادا کرنےکے بجائے ہم پر الزامات لگائےجارہے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیےجائیں۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کے لیے خط لکھا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved