اہم تعیناتیوں میں وزیراعظم کا اختیار ختم

25  اپریل‬‮  2024

شہباز شریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا اختیار وزیروں، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کے سپرد کردیا گیا ہے، بطور وزیراعظم عمران خان نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے وفاقی کابینہ سے سرکیولیشن سمری پر سفارشات کی منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا پلان ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامیاں تخلیق کرنے کے لیے وزیراعظم کا اختیار ختم ہوگیا ہے، اب ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامی وزارت خزانہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز میں کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وفاقی وزیر، وزیر مملکت یا مشیر جبکہ ریسرچ ایسوسی ایٹس اورینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہوگی تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری قرار دی گئی ہے۔

تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved