منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف

26  اپریل‬‮  2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصورممکن نہیں ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور سب مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved