محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

27  اپریل‬‮  2024

چیئرمین پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، وارنٹ گرفتاری میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود اچکزئی کو گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا جائے۔

آج تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پشتونخوامیپ کے سربراہ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مئی مقرر کر دی۔

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے محمود اچکزئی پر 11 مارچ کو کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved