پاکستانی نژاد باکسرعامرخان کو اہم ترین فائٹ میں شکست

20  فروری‬‮  2022

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہم فائٹ ہار گئے، حریف کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کردیا۔

12 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈز میں ختم کرنا پڑگئی، عامر خان کی ہار پر پاکستانی شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔شائقین کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی کہ عامر خان نے بری پر فارمنس کیوں دی، امید ہے اگلی فائٹ میں ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔

مانچسٹر ارینا میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں عامر خان کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے۔کیل بروک سے شکست کے بعد باکسر عامر خان نے کہا کہ انہوں نے میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی۔

انہوں نے اپنے حریف باکسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی۔باکسر عامر خان نے مانچسٹر ارینا آئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کےدوران زبردست سپورٹ پر شائقین کے شکرگزار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved