پی ایس ایل کے فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا

26  فروری‬‮  2022

   پی ایس ایل 7  کا فائنل کا اتوار کے رورز قدافی سٹیڈ یم میں لاہورقلندز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بہت زبردست ہوتا کہ میں پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی  کرتا  لیکن میری پہلی ترجیح قومی ڈیوٹی  ہے جس کی وجہ سے فائنل میچ میں شرکت نہیں کرسکوں گا،انہوں نے اپنے کپتان اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ راشد خان  کی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان واپسی متوقع ہے۔

راشد خان  نے لاہور قلندرز کے لیے آخری میچ 19 فروری کو اسلام آباد کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ڈیوٹی کے لیے دیگر افغان کھلاڑیوں کے ہمراہ بنگلادیش روانہ ہوگئے تھے۔

وہ پی ایس ایل کے رواں سیزن  میں لاہور قلندرز کی جانب سے 8 میچز میں  11 وکٹیں حاصل   کرچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved