روس کا نیٹو رکنیت کے خواہشمند فن لینڈ کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ

20  مئی‬‮  2022

فن لینڈ کی  سیکورٹی خدشات کے مدنظر نیٹو میں شمولیت کی درخواست کے بعد روس نے فن لینڈ کو گیس  کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق نیٹو کی رکنیت کیلئے درخواست دینے کے بعد روس نے فن لینڈ کو قدرتی گیس کی برآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 روسی سرکاری توانائی کے ادارے Gazprom نے فن لینڈ کی کمپنی Gasum کو اس فیصلے سے خبردار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس ہفتے کی صبح 4 بجے سے فن لینڈ کو سپلائی میں کمی کرنا شروع کردے گا۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ فن لینڈ نے روبلز کرنسی میں گیس کی ادائیگی سے انکار کیا جس کا مطالبہ پیوٹن حکومت نے مغربی پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد کیا تھا۔

اس کے برعکس عالمی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے  کہ بلغاریہ اور پولینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کے بعد فن لینڈ کی یہ حالیہ بندش نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست سے منسلک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved