کورونا وائرس کب ختم ہو گا، بل گیٹس نے بتا دیا

9  دسمبر‬‮  2021

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ آئندہ سال کسی بھی وقت کورونا کی وبا دنیا سے ختم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس بھی اس کے خاتمے کی قوی امکانات تھے، لیکن ویکسی نیشن کی جانب لوگوں کی عدم توجہی نے اسے ناممکن بنا دیا۔

بل گیٹس نے کورونا کے نئے ویریئنٹ کے متعلق کہا کہ اس پھیلاؤ یقیناً تیز ہے، لیکن اس سے نمٹنے کیلئے دنیا پہلے سے بہتر طور پر تیار ہے۔ ان کا  کہنا تھا کہ پہلے سے موجود ویکسین میں تھوڑی سے تبدیلی اومیکرون کو جان لیوا نہیں رہنے دے گی۔

بل گیٹس نے کہا کہ2022ء میں عوام  کو  کورونا کی پابندیوں سے نجات مل جائے گی ، اور لوگ  2019ء کی طرح اپنے معمولات زندگی نمٹا پائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved