پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے

10  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کرگئے،جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 812 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 978 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 313 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 9 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.72 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 758 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved