آج مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

18  اپریل‬‮  2024

سونے کی قیمتوں میں کئی دنوں کی تیزی کے بعد کمی کا رجحان دیکھا گیا، اور آج فی تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے رہی۔

اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت 1458 روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کمی سے 2395 ڈالر ہوگئی، سونے کے ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی سطح پر قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved