ایران میزائل حملے میں اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی اخبار

18  اپریل‬‮  2024

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران ہفتے کی شب کیےگئے میزائل اور ڈرون حملے میں اسرائیل کے دیمونہ جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کےفضائی دفاعی نظام نے ایران کے 99 فیصد نہیں 84 فیصد ہتھیاروں کو روکا۔

اخبار  نے کہا ہےکہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق دیمونہ ری ایکٹر پر ایک حملہ براہ راست ہوا جبکہ دو حملے اطراف میں ہوئے۔

اس کے علاوہ صحرائے نقب میں اسرائیلی فوجی اڈے پر چار  ایرانی میزائل گرے، اڈے میں گرنے والے ایرانی میزائلوں کا ملبہ ملا ہے جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کی کوئی باقیات نہیں ملی۔

خیال رہےکہ ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں ہفتے کی شب اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل اور ڈرون داغے تھے۔

اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر 99 فیصد میزائل اور ڈرون مار گرائے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved