اقوام متحدہ کے نمائندوں کا اسرائیل کو تیل دینے والی کمپنیوں پر معاشی پابندیوں کا مطالبہ

17  مارچ‬‮  2024

عالمی سطح پر امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے والے ادارے اقوام متحدہ کے دو نمائندوں نے تیل کی تین عالمی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو تیل سپلائی بندکر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوراک کےحق سے متعلق اقوام متحدہ کےخصوصی نمائندے مائیکل فخری نے ریسرچ بھی پیش کی ہے۔

مائیکل فخری کے مطابق امریکا، برازیل، روس، آذربائیجان اور قازقستان کے ذریعےاسرائیلی فوج کو تیل دیا جا رہا ہے، اسرائیلی فوج کو تیل سپلائی کرنا غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے جیسا ہی ہے۔

نمائندہ اقوام متحدہ مائیکل فخری نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو تیل دینے والی کمپنیوں پر معاشی پابندیاں لگنی چاہئیں۔

مناسب رہائش کےحق سے متعلق خصوصی نمائندہ یو این بالاکرشنن راجا گوپال نے 3 تیل کمپنیوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ان 3 تیل کمپنیوں کو یہ کام روک دینا چاہیے یا نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved