مذاکرات صرف فوج سے کرینگے ، مسترد شدہ لوگوں کیساتھ نہیں ، شہر یار آفریدی

27  اپریل‬‮  2024

تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران شہر یار آفریدی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتے ہیں، فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آ گئے ہیں، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟.

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔

شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے، ان لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نے سپورٹ کیا ہے، میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved