عمران خان کے شرٹ پہننے پر کمپنی کی سیل میں ناقابل یقین اضافہ

6  اگست‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہننے کی وجہ سے معروف کمپنی کی سیل میں 1050 فیصد اضافہ ہوگیا۔

عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہنی تھی،جس کے بعد برانڈ کی سیلز میں 380 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ اس سے متعلق مختلف پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کرنے لگیں تو شرٹ کی فروخت میں 1050 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

پچھلے سال قائم ہونے والے جیرڈونی برانڈ کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ جب اس کی پراڈکٹ کو عوامی سطح پر اتنی زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے شرٹ پہننے کے بعد ان کے سوشل میڈیا پر شرٹ کے آرڈر دینے والے اور اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

برانڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہ حسن کا کہنا ہے کہ وہ بھی عمران خان کی طرح محنت پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے لیے بحیثیت قوم پسینہ بہانے اور محنت کرنے کا یہ اہم موقع ہے اور اسی کے ذریعے ہم اپنے کل کو بہتر بناسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ جیرڈونی امریکہ میں قائم کمپنی ہے جس کی پراڈکٹس امریکہ اور پاکستان کے علاوہ سنگاپور، کینیڈا، میکسیکو ، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی دستیاب ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved